شارجہ میں محقق نے چار بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف کر دیا

سعید مصباح الکتبی: میرے بچوں کو اماراتی اقدار سکھانا میری ترجیح ہے

اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے سالانہ ادبی فیسٹیول میں اپنے ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چار بیویوں کے باپ اور 100 سے زائد بچوں کے والد ہیں۔ اپنے خطاب میں مصباح الکتبی نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے، جن میں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری اور خاندانی ذمہ داری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کو عربی زبان، اماراتی لباس اور روایتی سلام کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اماراتی صارفین نے ان کی خاندانی زندگی اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔ متعدد صارفین نے بچوں کی بہترین تربیت اور خاندانی اقدار کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں