نیو یارک: مسلم ممالک کا جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ
اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس میں آج اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو خطاب کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وہ اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کریں گے۔
یہ بائیکاٹ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزیراعظم نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کی بات کی تھی، جسے مسلم ممالک نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
جنرل اسمبلی کے آج کے سیشن میں نیتن یاہو کے بعد دوسرے اسپیکر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ہوں گے، جن کی تقریر سننے کے لیے مسلم اور عرب ممالک کے مندوبین واپس اسمبلی ہال میں داخل ہوں گے۔ تیسرے مقرر چین کے وزیراعظم لی چیانگ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی آج ہی خطاب کریں گے۔
Load/Hide Comments