قطر اور سعودی عرب کا شام کے لیے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فنڈز یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
فنڈز کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ یہ امداد اس وقت سامنے آئی ہے جب شام کو مالی بحران اور بدترین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ مئی میں دونوں ممالک نے شام کو براہِ راست فنڈز دیے جبکہ اپریل میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ورلڈ بینک کے واجبات بھی ادا کیے تھے۔
Load/Hide Comments