سفارتخانہ پاکستان یونان کے زیراہتمام کلر آف پاکستان فیسٹیول کا شاندار انعقاد، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم یونانی شخصیات کی شرکت
سفارتخانہ پاکستان یونان کے زیراہتمام کلر آف پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا فیسٹیول میں یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اورمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم یونانی شخصیات نے بھی شرکت کی
رپورٹ: انصر بصرہ
فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے تصویری نمائش کے علاوہ پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی کھانوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے پاکستانی آموں سمیت مختلف کھانوں کو ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں خوب تعریف کی فیسٹیول میں بڑی تعداد میں پاکستانی فیملیز نے بھی شرکت کی اور سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام ہونے والے فیسٹیول میں لگے اسٹالز سے خوب شاپنگ بھی کی اور یونان میں پاکستانی سفیر محمد عامر آفتاب قریشی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیے اس سے فیملیز کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے۔
فیسٹیول میں خصوصی قوالی نائیٹ کا بھی اہتمام کیا تھا معروف قوال چاند علی خان اور ہمنواؤں نے خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین محفل کو خوب لطف اندوز کیا اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی فیسٹیول کے اختتام پر سفارتخانہ پاکستان یونان کی طرف سے تمام مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا