پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف کا صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم قدم، صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیپرا نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔وزیر اعظم نے اس تجویز کی منظوری دے دی جس سے صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لیے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی ہے. صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں