پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا بھی اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258.16 روپے مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس اعلان سے 15 روز قبل بھی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد میں وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں انتہائی کم کمی کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں