ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت امریکا کو ہرا کر سپر 8 میں پہنچ گیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے امریکا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ سوریا کمار یادیو نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شیوم دوبے 31 رنز کے ساتھ نمایان رہے۔ روہت شرما تین، ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رشبھ پنتھ 18 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔جبکہ امریکا کی جانب سے سوربھ نیترا والکر نے دو وکٹیں حاصل کیں، علی خان بھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ نتیش کمار 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے، کورے اینڈرسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ایونٹ میں دونوں ٹیموں ناقابل شکست ہیں۔
امریکی کپتان موننک پٹیل کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچھلے دو میچوں میں پچ بہتر رہی ہے، کنڈیشن کے مطابق اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نمبیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔