ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا

ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “طیارے کے ریڈار سے دور جانے کے بعد سے ہوا بازی کے حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔”۔ اکیاون سالہ چلیما ملاوی ڈیفنس فورس کے طیارے میں سوار تھے جو دارالحکومت لیلونگوے سے صبح 09:17 پر روانہ ہوا۔ بیان کے مطابق، طیارے کو صبح 10:02 بجے مززو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں