
رپورٹ: محمد زنیر
اردو ٹریبون (ناروے۔ اوسلو) اوسلو میں الخدمت یورپ کے زیر اہتمام مسلم سینٹر اوسلو میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف ارگنائزیشن علاوہ اوسلو کی مختلف مساجد کے مندوبین نے شرکت کی- تقریب کے میزبانی کے فرائض الخدمت یورپ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر حامد فاروق نے سرانجام دیے جبکہ مہمان خصوصی وائس پریزیڈنٹ ہیں انٹرنیشنل افیئرز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، عبدالشکور تھے جو پروگرام کے تھے۔ تقریب کا اغاز کلام پاک سے ہوا-
اس موقع پر الخدمت کا غزہ میں متاثرین کے لیے خدمات اور مدد کے حوالے ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس کو حاضرین نے دیکھ کر الخدمت کے کوششوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پریزیڈنٹ ہیں انٹرنیشنل افیئرز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت پاکستان میں کس طرح سے خدمات سرانجام سے دہی ہے۔ انہوں نے بتیا کہ پاکستان میں اس وقت تقریبا 30 ہزار سے زیادہ یتیم بچے ہیں جن کو الخدمت سپورٹ کر رہی ہے- انہوں نے بتایا کہ الخدمت نے گزشتہ سال ہزاروں کی تعداد میں فوڈ پیکج دیے اس کے علاوہ 22 سے زیادہ اغوش سینٹر کام کررہے ہیں۔ جبکہ کثیر تعداد میں ہاسپٹلز کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اب تک الخدمت اکیڈمک سکالرشپ کے ذریعے تقریبا ایک ہزار سے زیادہ بچوں کو اسکالوشپ دیا جاچکی ہیں۔
انہوں نے بتیا کہ پاکستان میں الخدمت واٹر پمپس کا کام بھی کر رہی ہے اور اس کے علاوہ ایمبولنسز اور تقریبا 60 سے زیادہ الخدمت کے سکولزمیں ہزاروں بچوں کو تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ تقریبا 67000 سے زیادہ ویلنٹیئر ہیں جو الخدمت کے ساتھ منسلک ہیں- عبدالشکور نے اوسلو سمیت ناروے میں کام کرنے والی الخدمت ٹیم کا شکریہ ادا کیا-
انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مزید بتیا کہ الخدمت پاکستان کے شہر گجرات میں یتیم بچوں کے لیے ایک سنٹر بنانےارادہ بھی رکھتی ہے جس کے لیے سب کی مدد درکار ہوگی ،حاضرین نے خواب سراہاتے ہوئے بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں موجود مولانا محبوب الرحمن کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت افضل ترین کام ہے اور الخدمت کئی سالوں سے یہ کام سرانجام دے رہی ہے جس کے لیے آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں-
اس موقع پرنعمت علی شاہ صاحب نے بھی الخدمت کے کام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہامری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم الخدمت کے ساتھ مل کر چلیں اور ہم ہمیشہ الخدمت کی مدد کے لیے موجود ہیں- تقریب کے اختتامی سیشن میں سوال و جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا-