پاکستان: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہمسایہ ملک سے بات کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ سیاسی مسئلہ نہیں انسانی مسئلہ ہے، اس معاملے پر بھارت سے بات کرنا ہوگی
سوچ رہی ہوں سموگ کے حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں، سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر سموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب
انہوں نے کہا کہ ہواؤں کو نہیں پتا دونوں ملکوں کے درمیان میں بارڈر ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کرتے سموگ سے لڑنا نا ممکن ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے 20 دسمبر کو مائنارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مائنارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیئے جائیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400 خاندانوں کیلئے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔
Load/Hide Comments