ناروے: دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی انفراسٹرکچر سروس فراہم کرنے والی کمپنی” کِنڈرِل” کا ناروے کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

اوسلو(ویب ڈیسک) ناروے کے مالیاتی ادارے اسٹور برینڈ  نے اپنے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کا عزم لیتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی انفراسٹرکچر سروس فراہم کرنے والی کمپنی کِنڈرِل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ شراکت داری کا مقصد کمپنی کا سنٹرل کممیوٹرائزڈ نطام جدید بنانا ہے۔  اس شراکت داری کے تحت، اسٹور برینڈ کا سنٹرل کمپیوٹر آئی ٹی انفراسٹرکچر کِنڈرِل کے جدید ٹوِنز ڈیٹا سینٹر میں منتقل کیا جائے گا، جو کہ 100% کنورٹ ایبل انرجی استعمال کرتا ہے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کر کے یورپی یونین کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

اسٹور برینڈ اپنے مرکزی کمپیوٹر نظام میں کلاؤڈ اور AI کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے اس کی ہائبرڈ آئی ٹی حکمت عملی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ کِنڈرِل کی مین فریم اکیڈمی کے ذریعے اسٹور برینڈ کی ٹیم کو روایتی اور جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی ضروریات کے مطابق تیار رہیں۔

دونوں کمپنیوں کہ یہ شراکت داری اسٹور برینڈ اور کِنڈرِل کے پائیدار اور مؤثر آئی ٹی انفراسٹرکچر کے قیام کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو دونوں اداروں کے مستقبل کے لیے مثبت قدم ثابت ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں