سوئٹزرلینڈ: دارالحکومت بیرن میں پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت “یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کا قیام عمل میں آگیا، یورپ بھر سے پاکستانی صحافیوں کی شرکت

تنظیم کا مقصد پاکستانی اور یورپی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ خلیج کو کم کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، بانی صدر، شاہد امیر گورایہ

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت بیرن میں پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر “یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستانی اور یورپی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ خلیج کو کم کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ تنظیم عالمی سطح پر پاکستانی صحافیوں کے تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ جو انہیں مزید مضبوط اور بااختیار بنائے گی۔۔ تقریب کی میزبانی پاک سوئس ایسوسی ایشن نے کی، اور یورپ بھر سے پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اور یورپین قوانین کے مطابق تنظیم کی پہلی کابینہ تشکیل دی گئی۔

تقریب میں تنظیم کے بانی صدر شاہد امیر گورایہ،  جنرل سیکرٹری محمد زنیر، سینئر نائب صدر سید حیدر نقوی، نائب صدر ڈاکٹر کامران، فنانس سیکرٹری فہیم شہزاد، انفارمیشن سیکرٹری خالد مغل، جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ خان اور ایڈوائزری بورڈ کے ہیڈ عمران مہر اور احسان اللہ نے شرکت کی۔

تقریب میں یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل، کی آفیشل ویب سائٹ  www.eapjg.press  کی بھی لانچنگ کردگئی ہے۔ جس میں تنظیم کے مقاصد اور تمام تر معلومات موجود ہیں

“یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کی پہلی باظابطہ کیبنٹ میٹنگ

بیرن میں میں ہونے والی پہلی کیبنٹ میٹنگ میں یورپ کے علاوہ پاکستان اور دوسرے ممالک سے صحافیوں کے علاوہ شعبہ صحافت کے پروفیسرز نے بذریعہ “زوم” شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دنیا بھر سے صحافی بذریعہ “زوم” اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

“یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کی پہلی باظابطہ کیبنٹ میٹنگ

تقریب میں شریک پاک سوئس ایسوسی ایشن اور اے۔ پیگ کے کیبنٹ اراکین

تقریب میں شریک پاک سوئس ایسوسی ایشن اور اے۔ پیگ کے کیبنٹ اراکین

بانی صدر، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس، شاہد امیر گورایہ خطاب کرتے ہوئے

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کے بانی صدر، شاہد امیر گورایہ نے اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری تنظیم کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور یورپی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ہم صحافت سے منسلک افراد کے لیے یورپ میں تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد کامران، اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد کامران کا کہنا تھا کہ یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد کامران کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم پاکستانی صحافیوں اور یورپی صحافتی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی اور اس سے نہ صرف پاکستانی صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے بیرون ملک پاکستان کا بہتر تاثر قائم کرنے اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

مدیر ادرو ٹریبیون، جنرل سیکرٹری، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل، محمد زنیر

جنرل سیکرٹری محمد زنیر کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد حکومت پاکستان کو یورپ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کی اہمیت سے باور کروانا ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے یہ صحافی اپنا وقت نکال کر بغیر کسی مفاد کہ دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کا ایک مثبت پہلو اجاگر کررہے ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ حکومت پاکستان ان صحافیوں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے ایک اعزازی سٹیٹس فراہم کرے۔

انفارمیشن سیکرٹری، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل، خالد مغل اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

انفارمیشن سیکرٹری خالد مغل کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی صحافیوں کے درمیان معلومات کی بہترین ترسیل ہو اور جدید ترین معلومات اور وسائل تک ان کی رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ AE-PJG کا مقصد صحافیوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل، مطیع اللہ خان، اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

اس موقع پر تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری، مطیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہورپ سمیت دنیا بھر میں صحافت کرنے والے پاکستانی صحافیوں کی آواز بنے گی اور اس کے ذریعے ایک پروفیشنل صحافت کو فروغ دیا جائے گا

فنانس سیکرٹری، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل، فہیم شہزاد اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

فنانس سیکرٹری، فہیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن صحافتی معیار کو بلند کرنا اور پاکستانی صحافیوں کو عالمی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہم نوجوان صحافیوں کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے تربیت اور وسائل فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے کیریئر میں کامیاب ہو سکیں۔

ممبرایڈوائزری بورڈ، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل، احسان اللہ خان نے ادرو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

تنظیم کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر، احسان اللہ خان نے ادرو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا قیام اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی بنیاد تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ رکھی گئی ہے اور اس کے مقاصد میں کوئی سیاسی عزائم شامل نہیں ۔یورپ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے صحافیوں کو پاکستان اور بین الاقوامی اداروں سے وابستہ کرنے کیلئے یہ ایک موثر اور طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

آپریشنل انچارج، نیدرلینڈ، منصور احمد مغل، اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے 

آپریشنل انچارج، نیدرلینڈز، منصور احمد مغل کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل” کے تحت پاکستانی صحافیوں کو آپریشنل سطح پر بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تنظیم کے تمام منصوبے مؤثر انداز میں نافذ ہوں، اور یورپ بھر میں پاکستانی صحافیوں کے لیے عملی مواقع پیدا کیے جائیں۔

چیئرمین پاک سوئس ایسوسی ایشن، رانا شہزاد رفاقت اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے

چیئرمین پاک سوئس ایسوسی ایشن، رانا شہزاد رفاقت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو دیار غیر میں مضبوط اور با اختیار کریں، تاکہ وہ بین الاقوامی صحافتی میدانوں میں اپنے آپ کو منوا سکیں اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل، کی آفیشل ویب سائٹ  www.eapjg.press  کی لانچنگ کردگئی

تقریب کے ٓاختتام پر پاکس سوئس ایسوسی ایشن کی جانب سے یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل، کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی انٹطام کیا گیا تھا۔

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل، کے اعزاز میں عشائیہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں