پاکستان، کے پی: تحریکِ انصاف میں اختلافات سامنے آ گئے

پاکستان، خیبر پختونخواہ سے : تحریکِ انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو خیبر پختون خواہ حکومت کی کابینہ سے ہٹانے پر پی ٹی آئی رہنماعاطف خان برہم ہو گئے

عاطف خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شکیل خان 10 سال کابینہ میں رہے، ان سے زیادہ ایمان دار وزیر نہیں دیکھا

 جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے پوچھنے پر شکیل نے کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔

 شکیل خان کے خلاف سازش کے 2 کرداروں کو وقت آنے پر بے نقاب کریں گے۔عاطف خان

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

اس حوالے سے شکیل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میں صوبے میں کرپشن اور بیڈ گورننس کے باعث کام نہیں کر پا رہا

ادھر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اس حوالے سے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جو کمیٹی بنائی اس کی رپورٹ کل صبح ملی،

کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

اس حوالے سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شکیل خان نے کرپشن کو بے نقاب کیا، اس لیے ان کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں