پاکستان: ضلع مستونگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شہید ہوگئے

(اردو ٹریبیون) کوئٹ: (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شہید ہوگئے،لیویز حکام کے مطابق ضلع مستونگ کے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر پنجگو ر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیر کی رات کو پنجگور سے کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مستونگ کے نواحی علاقے کھڈ کوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر نشانہ بنایاگیا۔

لیویز کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر جان بلوچ کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین مالک جان بلوچ اور ان کے ایک ساتھی احمد جان زخمی ہوئے۔پولیس اور لیویز نےاطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر شدید زخمی ڈپٹی کمشنر پنجگور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ دو افراد کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفرکر دیا گیا ہے ۔پولیس اور لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں