ناروے: پاکستانی نژاد نارویجین شاعرہ و ادیب مینا جی طبیعت بگڑنے کے باعث ہسپتال منتقل
اوسلو( اردو ٹریبیون) دارالحکومت اوسلو میں مقیم پاکستانی نژاد شاعرہ، ادیب مینا جی کو گزشتہ دنوں رات گئے اچانک طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی منتقل کرنا پڑا جہاں فوری طبعی امداد کے بعد ڈاکٹر فوری طور پر آہوس ہسپتال ریفر کر دیا جہاں ایک آپریشن کے بعد ان کا پتہ نکال دیا گیا۔ جس کے بعد ان کی طبعیت قدرے بہتر ہے۔
ڈاکٹروں نے انہیں چند دن آرام کا مشورے دیتے ہوئے تمام سرگرمیوں سے دور رہنا کا مشورہ دیا ہے۔ اس موقع پر دوستوں ، احباب نے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
مینا جی پاکستانی نژاد ناروجین شاعرہ و ادیب ہیں اور نثری نظمیں لکھتیں ہیں اب تک چار کتابیں لکھ چکی ہیں۔
مینا جی ناروے میں نارویجین پاکستانی خواتین کی این جی او بھی چلا رہیں جس ادبی اور تمام پاکستانی اور نارویجین قومی دن بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔
Load/Hide Comments