وفاقی وزیر برائے توانائی کا جون کا بجلی کا بل، سب کو حیران کر گیا
پاکستان میں جہاں عوام ٹیکسوں سے بھرے بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ ہیں وہیں گرم ہوا میں ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی آیا ہے۔ پاکستان میں بجلی مہیا کرنے والی کپمنیاں جہاں لاکھوں روپے کے بل عوام کو بھیجتی ہیں وہیں مبینہ طور پر چند سو روپے کا بل بھی بھیج سکتی ہیں جیسا کہ ایک سو چوبیس روپے کا بل وفاقی وزرا کو بھیجا گیا ہے۔ اب یہ غلطی ہے یا پھر حقیقت میں اتنا کم بل ہے اس بات کو جاننے کے لیے اردو ٹریبیون نے متعلقہ وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، جن کے نام پر بل ہے، سے رابطہ کرنے کی کوشش کے ہے
تاہم ابھی تک وفاقی وزیر یا پھر ان کی جانب سے کسی بھی نمائندے نے کوئی جواب نہیں دیا۔
بل پاکستان میں بجلی مہیا کرنے والی کمپنی ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ہے۔ بل پر وفاقی وزیر کا نام سردار اویس خان لغاری اور ان کے والد کا نام بھی سردار فاروق خان لغاری اور ان کا رہائشی پتہ ڈیرہ غازی خان کا درج ہے۔ اس بل کی کاپی قارئین تک پہنچانے میں اردو ٹریبیون نے بجلی مہیا کرنے والے ادارے سے رابطہ کر کے دریافت کیا، جس پر نام اور شناخت ظاہر نا کرنے کی شرط پر اس بل کے حوالے سے یہ کنفرم کیا گیا ہے کہ یہ بل اویس احمد خان لغاری ولد فاروق احمد خان لغاری کے نام سے ہی ہے۔ یاد رہے کہ اویس احمد لغاری موجودہ حکومت میں کابینہ کے رکن بھی ہیں جبکہ ان کے والد محترم سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔
اگر بل کا موازنہ کسی عام شہری کے بل سے کیا جائے تو دونوں کے ٹیکس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔( قارئین کی دلچسپی کیلئے ایک عام صارف کا بل بھی دیا گیا ہے)، ٹیکسز کا موازنہ قارئین خود کر سکتے ہیں۔