فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی میں شدید طوفانی بارشیں، 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوا۔ سوئٹزر لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔
تینوں یورپی ممالک میں شدید طوفان اور بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ شدید بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، شہر ہریدوار میں دریائے گنگا میں بہہ گئیں۔
Load/Hide Comments