ناروے کی وزیر ثقافت لبنی جعفری نے أوسلو پرائیڈ کے موقع پر فگ ہیگ کا انوکھا اسٹائل اپنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی جسم کی نمائش کردی۔

ناروے کی وزیر ثقافت لبنی جعفری نے أوسلو پرزئیڈ کے موقع پر فگ ہیگ کا انوکھا اسٹائل اپنایا اور مسکراتے ہوائے اپنی شرٹ اوپر کر کے چمکیلے ٹاسلز لگے اپنی چھاتی کی نماش کی جس پر ہال میں بیٹھے لوگوں نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ اس موقع پر وزیر ثقافت لبنی جعفری کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے اوسلو پرائیڈ فگ ہیگ کے نام سے منسوب ہونے پر بہت مشکور ہیں اور فیگ ہیگ کے نام سے منسوب ہونا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

“فگ ہیگ” کی ابتدا امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی سے ہوئی ہے، اور یہ ایک بول چال کی اصطلاح ہے جو ان خواتین کو بیان کرتی ہے جو زیادہ تر ہم جنس پرست مردوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔

نارویجین اخبار(وی گے) کو ایک پیغام میں لبنی جعفری کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے ایوارڈ کے مستحق بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگا اور خود کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا ہوگا۔

پاکستان کے شہر گوجر خان سے تعلق رکھنے والی تینتالیس سالہ لبنی جعفری دو ہزار تئیس میں ناروے کی تب وزیر بنیں جب سابق وزیر ثقافت اینیٹ ٹریٹیبر گسٹونن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔  لیبر پارٹی سے منتخب ہونے والی لبنی جعفری کا کہنا ہے کہ میں سابق وزیر ٹریٹیبر کی پالیسی کو ہی جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن میں ان سے ذرا مختلف ہوں اور کھیل میرے لیے بہت اہم ہے میں سمجھتی ہوں کہ ثقافت لوگوں کی زندگی کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے میں لوگوں کے لیے فکر مند ہوتی ہیں، ہمیں لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہیے۔ اس حوالے سے میرے نزدیک ثقافتی پالیسی اور کھیل دونوں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

ویڈیو لنک https://www.facebook.com/share/r/7wCR2WNq2gd9oGqM/

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں