
اردو ٹریبون (نمائندہ اردو ٹریبون ) منڈی بہاءالدین: المنیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، طیب منیر چوہدری نے اپنے شہر سے محبت کے تحت اعلیٰ تعلیمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے دوچک شمالی میں المنیر انٹرنیشنل سکول قائم کیا۔ اس بین الاقوامی معیار کے اسکول کا افتتاح رائل نارویجن ایمبیسی کی فرسٹ سیکرٹری اور ایڈوائزر Miss Azra Kurtovic نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
افتتاحی تقریب میں معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں وکلاء، ڈاکٹرز، بیوروکریٹس، تاجر برادری، کیمسٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی نے اسکول کے NORDIC تعلیمی نظام اور اس کے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کو سراہا۔
المنیر انٹرنیشنل سکول ایک جدید تعلیمی ادارہ ہے جو بچوں کی مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنے کے لیے آکسفورڈ سلیبس، وسیع لائبریری، کھلی اور پرفضا لوکیشن، سیکیورٹی سسٹم، اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر معیاری سہولیات فراہم کرتا ہے۔
شرکاء نے ریاض الجنت ہسپتال کی کامیابی کے بعد المنیر انٹرنیشنل سکول کے قیام کو بھی ایک بڑا کارنامہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ اسی اسکول میں کروائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر طیب منیر چوہدری نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسکول کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔