
اردو ٹریبون ( نامہ نگار، لاہور) لاہور پریس کلب میں ایک شاندار ادبی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناروے میں مقیم پاکستانی صحافی عمران بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب “ٹیکنالوجی مینی سی” کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس میں معروف شاعرہ اور مصنفہ مینا جی، فیاض حسین، اور ناروے کے معروف قانون دان و تجزیہ کار ارشد ورک نے بھی شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پریس کلب کے سینئر ممبر کورملک باؤورک اور کلتو فورم کے روح رواں رئیس احمد جنیول نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں رانا شہزاد اور عبد کے نام بھی نمایاں رہے۔
ادبی نشست کے دوران معروف شاعرہ مینا جی کو بہترین شاعری پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ ناروے میں مقیم معروف پاکستانی شاعرہ چار کتابوں کی مصنف ہیں اور پاکستانی کمیونٹی میں ادبی سرگرمیوں میں بے حد مقبول ہیں۔ تقریب میں ان کی نئی کتاب کے جلد اجراء کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
تقریب کا آغاز قاری حافظ محمد ساجد کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف شعرا نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی۔ معروف دانشور پروفیسر یوشس بختی اور تسلیم تصدق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ینا جی کے کلام کی سماجی و فکری اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ تقریب ادب دوست حلقوں میں بے حد مقبول رہی اور شرکاء نے اس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔