
اردو ٹریبون (آسٹریا ویانا محمد عامر صدیق) سینیئر نائب صدر منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا تنویر اکبر کی جانب سے اجتماعی افطار کا انعقاد بروز اتوار 16 مارچ منہاج القران سینٹر ویانا میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر زکر نعت محفل کا آغاز منہاج القرآن سنٹر کے صدر او خطیب حفیظ اللہ قادری کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت کے پھول پیش کرنے کی سعادت مختلف نعت خوانان کو حاصل ہوئی۔
افطاری سے قبل منہاج القرآن سنٹر کے صدر او خطیب حفیظ اللہ قادری نے اپنے بیان میں رمضان شریف کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔
انہوں نے دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ فلسطین اور استحکام پاکستان او حاضرین شرکاء کے لواحقین کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ محفل کے اخر میں سینیئر نائب صدر منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا تنویر اکبر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کا اجتماعی افطار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔