
اردو ٹریبون (آسٹریا ویانا – محمد عامر صدیق ) پاکستانی امیدوار ندیم خان نے آسٹرین ویانا چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں شاندار اور نمایاں برتری جیت حاصل کی ہے۔ پاکستانی امیدوار ندیم خان گرینز پارٹی سے امیدوار تھے۔ ندیم خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ یہ پہلے پاکستانی ہیں جو کہ اسٹریا کی سیاست میں کسی بڑے عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ آسٹریا بھر سے پاکستانی سیاسی، کاروباری، سماجی، مذہبی، صحافی اور کاروباری برادریوں نے پاکستانی امیدوار ندیم خان کو آسٹرین چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر ندیم خان نے کہا کہ آج کا سورج پاکستانیوں کی فتح کے ساتھ طلوع ہوا۔ آج کی جیت آسٹریا میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کی جیت ہے۔ الیکشن میں مجھ پر بھروسہ کرکے ووٹ دینے والوں کا اعتماد نہیں توڑوں گا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور مجھے کامیاب کیا۔ میں خصوصی طور پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک اور تمام ٹرانسپورٹکمپنیوں کے مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ایک پاکستانی پہلی بار اس پوزیشن پر آیا ہے۔
ویانا میں اقتصادی ایسوسی ایشن صرف 50 فیصد سے زیادہ ویانا میں، اکنامک فیڈریشن پانچ سال پہلے کے انتخابات کے مقابلے میں 54 فیصد سے 50.2 فیصد تک گر گئی۔ اس کے پیچھے (ایس ڈبلیو وی) تھے، جو 20 فیصد سے 16.5 فیصد تک۔ (یو این او ایس) نے نو فیصد (5.7 فیصد) اور فریڈم پارٹی کو 7.2 فیصد (3.7 فیصد) کے ساتھ نمایاں کامیابیاں حاصل ملی۔ گرینز میں بھی بہتری آئی، 15.7 فیصد (14.6 فیصد) اضافہ ہوا۔