
اردو ٹریبون (آسٹریا ویانا محمد عامر صدیق) منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا ویانا میں چوہدری محمد آصف (مرحوم) کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و زکر نعت کی محفل اور اجتماعی افطار کا انعقاد بروز ہفتہ 15 مارچ کو کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔قران خوانی کے بعد زکر نعت محفل کا آغاز منہاج القرآن سنٹر کے صدر او خطیب حفیظ اللہ قادری کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت کے پھول پیش کرنے کی سعادت مختلف نعت خوانان کو حاصل ہوئی۔
افطاری سے قبل نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔ انہوں نے دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ فلسطین اور استحکام پاکستان او حاضرین شرکاء کے لواحقین کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ محفل کے اخر میں صدر منہاج القران آسٹریا حفیظ اللہ قادری اور سابق صدر شیخ محبوب عالم وارثی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔