
اردو ٹریبون (ٹورنٹو۔ کینیڈا) ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ایک بچہ اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ طیارہ امریکی شہر منیاپولس سے ٹورنٹو آ رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق، طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں زور دار جھٹکے سے رن وے پر پھسل گیا۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈیلٹا ایئر لائن نے مسافروں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
حکام کے مطابق، ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے، اور مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔