
اردو ٹریبون (اوسلو) ناروے میں بائیں بازو کی جماعتوں وینسترے (Venstre)، فریم سکرت پارتی (Frp) اور سوشلسٹک وینسترے پارتی (SV) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر تک “ٹیک ویزا” متعارف کروائے۔ اس ویزے کا مقصد یورپی یونین (EU) اور یورپی اکنامک ایریا (EEA) سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ مہارت یافتہ افراد کے لیے ورک پرمٹ کے عمل کو تیز اور آسان بنانا ہے۔
یہ تجویز اوسلو میں جاری پائلٹ پروجیکٹ “Kompetansespor” کی طرز پر پیش کی گئی ہے، جس کا مقصد غیر EU ممالک سے ہنرمند افراد کو ناروے میں کام کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
ناروے کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی تنظیم ابیلیا (Abelia) نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ ابیلیا کی ٹیکنالوجی پالیسی کی سربراہ انگولڈ وون کروگ (Ingvild von Krogh) نے کہا، “ہم خوش ہیں کہ کمیٹی نے ہماری تجویز کو تسلیم کیا، جو ناروے کو عالمی سطح پر ہنرمند افراد کے لیے پرکشش بنانے میں معاون ہوگی۔”