پاکستان:وزیر اعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب اور سری لنکن صدر سے الگ الگ ملاقاتیں

ملاقاتوں میں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اردو ٹریبون (ویب ڈیسک) دبئی:وزیر اعظم شہباز شریف نے کویتی ہم منصب اور سری لنکن صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی ہم منصب سے دبئی میں ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دبئی میں ہو نےوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان اور کویت نے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ خاص کر غزہ اور مسلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں غزہ جنگ بندی کے فوری اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے دو ریاستی حل اور خطے میں دیر پا امن کی با ت کی۔
سری لنکن صدر سے ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اور دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں تجارت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کے درمیان دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔