
Aerial view of Badshahi Mosque Minar-e-Pakistan (Pakistan Monument) Through Drone.

تحریر: سید عثمان علی
[email protected]
پاکستان میں اگر صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پہلی خاتون پنجاب کی 20ویں وزیر اعلی مریم نواز شریف اس وقت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے دوروں میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلی تاریخ میں پہلی بار ایسے اقدامات اٹھا رہی ہیں جن کا تعلق عام عوام کی زندگیوں سے براہ راست ہے جہاں وہ تعلیمی اداروں میں طالبات میں گھل مل رہی ہیں اور سیلفیاں بنوا رہی ہیں وہی پر پنجاب بھر میں سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کا مکلمل خاتمہ کروا رہی ہیں جبکہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئےٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ٹریفک انجنیئرنگ پر کام کر رہی ہیں اگر صحت کا معاملہ ہو تو پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہیں۔ پنجاب میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کیلئے تعلیم کے شعبے میں انقلابی ہونہار پروگرام اور میرٹ پر لیپ ٹاپ سکیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بین الاضلاعی مقابلے بھی کروا رہی ہیں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں میں 15 لاکھ روپے کے چیک بھی بانٹ چکی ہیں اور طلبہ وطالبات کے آسان سفر کیلئےہزاروں پٹرول اور الیکٹرک بائیکس طلبہ کو دی جا رہی ہیں پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کرنا، صاف ستھرا پنجاب پروگرام اور دستک ایپ پروگرام جس سے گھر بیٹھے ڈومیسائل اور دیگر برتھ سرٹیفکیٹس بنوانا، کسان کارڈ کا اجرا، ٹریکٹر سکیم کا اجراء اور سولر سکیم کے تحت 50 ہزار لوگوں کو سولر سسٹم کی فراہمی اور پنجاب کے عوام کیلئے رمضان پیکج جیسے قابل دید منصوبے شامل ہیں۔11 ماہ کے قلیل عرصے میں وزیر اعلی 55 سے زائد منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں جبکہ بہت سے منصوبوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے یہاں وزیر اعلی پنجاب کو ہسپتالوں میں فری پارکنگ اور مریضوں کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کا انتظام نہ ہونے کی سہولت پر اور منشیات کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات سمیت انڈسٹریل ایریاز میں زہریلا دھواں چھوڑتی فیکٹریوں اور پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کرنےکی ضرورت ہے جبکہ دوسری طرف باقی صوبوں کے وزیر اعلی اپنی روایتی طرز سیاست میں مصروف ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی ایسا عوامی وزیر اعلی دیکھنے کو نہیں ملا اس وقت مختلف حلقوں میں یہ بات زیر غور ہے کہ مریم نواز کی عوامی طرز سیاست کا منفرد اور انوکھا انداز ان کی مقبولیت کا باعث بنتا دیکھائی دے رہا ہے پہلی خاتون اول وزیر اعلی پنجاب عوام کے دلوں میں گھر کر تی دیکھائی دے رہی ہیں۔مریم نواز کا تگڑا بیانیہ جیسے پنجاب میرٹ پر لیپ ٹاپ دیتا ہے ویسے ہی میرٹ پر ووٹ دینےکے بیانیے کو طلبہ و طالبات میں بہت پذیرائی ملی ہےاگر ہم تاریخ کا جائزہ لیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیربدلتی ہیں۔ وزیر اعلی اگر نوجوان نسل کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو انہیں نوجوان نسل کی سوچ بدلنے میں شاید زیادہ دیر نہ لگے اور مختصر سےعرصے میں وہ سیاسی کامیابی سمیٹتی ہوئی سیاست کے میدان میں بلندیوں کے افق کو چھولیں۔ اس کے برعکس دیگر صوبوں کے وزرائےاعلی اپنے صوبوں کو چلانے کے چکر میں وہی روایتی طور طریقوں اور کاموں میں مصروف نظر آتے ہیں آج کے ترقی یافتہ دور میں جو عوامی خدمت کیلئے نکلے گا اور عوامی مفاد کا سوچے گا وہی کامیاب و کامران ہوگا۔