پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کے خلاف آن لائن اجلاس کا انعقاد

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کے خلاف ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور صدارت کے فرائض صدر فورم ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے انجام دیے، اور قائم مقام جنرل سیکرٹری شکیل احمد نے معاونت فراہم کی۔
اجلاس میں پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، جو جمہوری اقدار اور آزادی اظہارِ رائے کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے۔ شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس متنازع ایکٹ کو فوری طور پر واپس لے اور آزادی صحافت کا احترام یقینی بنائے۔
Load/Hide Comments