
ناروے کے شہر “تھرون دیلاگ” میں حلال مرغی کی پروڈکشن، فروری سے REMA 1000 پر دستیاب ہوگئ
اردو ٹریبون (ناروے، ویب ڈیسک) ناروے کے Trøndelag کے شہرورکنگر میں حلال مرغی کی پروڈکشن شروع ہو گئی ہے، نارویجین چکن پرڈیوس کرنے والے کمپنی ابتدائی طور پر چکن کی حلال مصنوعات میں ڈرم سٹکس، فِلے، ونگز، اور ونگ کلبز شامل ہیں، جو فروزن میں دستیاب ہوں گے۔
کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ فروری سے یہ حلال مصنوعات ناروے بھر کی REMA 1000 سپرمارکیٹ چینز میں دستیاب ہوں گی۔ تاہم، یہ ایک اختیاری پروڈکٹ لائن ہوگی، یعنی ہر اسٹور کے مالک کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ وہ حلال مصنوعات کو اپنی فریزر شیلف میں شامل کرتا ہے یا نہیں۔
اگر کسی مقامی REMA 1000 اسٹور پر یہ مصنوعات دستیاب نہ ہوں تو صارفین اپنی مقامی برانچ سے وہ یہ پروڈکٹس اسٹاک میں شامل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں تاہم یہ اقدام ناروے میں مقیم مسلمانوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے، کیونکہ یہ انہیں آسانی سے حلال گوشت تک رسائی فراہم کرے گا اور ان کے غذائی مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔