عافیہ صدیقی نے بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی، برطانوی میڈیا کا دعوی
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے انکی سزا معاف کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن کا عہدہ صدارت پر آج آخری دن ہے ، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت سینکڑوں افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کیلئے پرامید ہیں، وہ صرف بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔
کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے بائیڈن سے معافی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا مجھے امید ہے کہ میں بھلائی نہیں گئی ، ایک دن مجھے رہا کر دیا جائے گا، ناانصافی کا شکار ہوں، میرے لیے ہر دن اذیت ہے ، یہ آسان نہیں ، ایک دن اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی،کل 20 جنوری کو ٹرمپ صدر کا حلف اٹھائیں گے ۔