پاکستان: سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ  نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اس سے پہلےصدِر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اہم شخصیات سے بھی الوداعی ملاقایتں ہوئیں ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں