پاکستان: پاکستان نے چین سے جدید ترین ففتھ جنریشن جے-35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر 40 طیارے حاصل کیے جائیں گے۔

اردو ٹریبون (اسلام آباد ۔ پاکستان) پاکستان نے چین سے جدید ترین ففتھ جنریشن جے-35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر 40 طیارے حاصل کیے جائیں گے۔ یہ طیارے آئندہ دو سالوں میں پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، اور پاکستانی پائلٹس اور انجینئرز اس وقت چین میں ان طیاروں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

جے-35 اے طیارے جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو انہیں ریڈار پر نظر آنے سے بچاتی ہے۔ یہ طیارے دو انجنوں اور ایک پائلٹ کی گنجائش رکھتے ہیں، اور بتدریج پاک فضائیہ کے پرانے امریکی ایف-16 اور فرانسیسی میراج طیاروں کی جگہ لیں گے۔

اس معاہدے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو چین سے یہ جدید طیارے حاصل کرے گا، جس سے خطے میں فضائی طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں مضبوط ہوگا۔ بھارتی میڈیا میں اس پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ بھارت کے پاس اس وقت ففتھ جنریشن طیارے موجود نہیں ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے لیے حاصل کیے جانے والے جے-35 اے کثیر المقاصد لڑاکا طیارے فضا کے ساتھ بحری دفاع میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں