جو بھی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا،اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف عاصم منیر
آج اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسید نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
Load/Hide Comments