وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے آج دوحہ میں وفود کی سطح پر ملاقات کی ۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہء خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان قطر تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا. تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور
بین الاقوامی امور بالخصوص اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ اور خطے میں کشیدگی میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے 24 ستمبر 2024 کو منعقدہ 79 ویں یو این جی اے کے دوران  امیر قطر کی طرف سے فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کے لئے قطر کی ثالثی اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کیے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا فلسطین میں جاری اسرائیل کی حالیہ بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے مزید امدادی سامان کی ترسیل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔

وزیراعظم پاکستان نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں