ناروے: اوسلو اسٹاک ایکسچینج میں تیسری آف شور ڈرلنگ کمپنی کی شمولیت

ناروے (اردو ٹریبیون، ویب ڈیسک) اوسلو اسٹاک ایکسچینج (اوسلو بورس) نے 2024 میں تیسری آف شور ڈرلنگ کمپنی کی شمولیت  کا خیر مقدم کیا ہے، یہ کمپنی ناروے کی توانائی مارکیٹ کی ترقی میں خاصی اہمیت کی حامل ہے ۔ اوسلو اسٹاک ایکسچینج میں یہ اضافہ ناروے کی آف شور آئل اور گیس کی دریافت اور پروڈکشن کے سلسلے میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے،جہاں دنیا بھر میں توانائی جدید رینیوایبل توانائی کے ذرائع کا رجحان بڑھ رہا ہے وہیں توانائی کی تلاش اور پیداوار کے لیے ناروے کےاس عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اوسلو بورس توانائی کمپنیوں کے لیے ایک مقبول پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے، اور اس میں آف شور ڈرلنگ کمپنیوں کی شمولیت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اقدام ناروے کی معیشت اور اس کے توانائی کے شعبے کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ناروے کی مارکیٹ میں یہ پیش رفت ملک کی پالیسیوں اور توانائی کے شعبے میں مثبت حالات کی عکاسی کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں