سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے رینکنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ سید سخاوت علی  

رینکنگ سسٹم ابتدائی طور پر صوبائی اور ڈویژنل سطح پر لاگو کیا گیا ہے۔ محمد سلیم

کراچی (ڈیسک رپورٹ) بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ڈاج بال گیم کو مناسب انداز میں ترقی دینے کے لیے سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے صوبہ سندھ میں ابتدائی طور پر دو سطحوں پر درجہ بندی کا نظام متعارف کرایا ہے۔

انٹرنیشنل ریفریز سید سخاوت علی، محمد سلیم، حمیرا صدیقی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے  تفصیلات کو حتمی شکل دی ہے۔  رینکنگ کا نظام آئندہ منعقد ہونے والے آل کراچی ٹورنامنٹ کے ساتھ  نافذ العمل ہو جائے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ شہر کراچی نے تین ایشیائی ڈاج بال ٹورنامنٹ سنہ 2017 میں ملائیشیا، سنہ2019 ہانگ کانگ چین اور سنہ2024 میں سعودی عرب کے لیے قومی ڈاج بال اسکواڈ میں نمایاں تعداد  میں کھلاڑی مہیا کئے تھے۔

نیز کہ قومی سطح کے مقابلوں پر سندھ کی ٹیم رنرز اپ پوزیشن کی حامل ہے۔

انٹرنیشنل ریفری اور ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن سید سخاوت حسین نے کہا کہ وہ پاکستان میں ڈاج بال اور کھیلوں کی ترقی و فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور میدانوں کو کھلاڑیوں سے دوبارہ آباد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا نام دنیائے کھیل میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں