کینیڈا: بھارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے نوٹسز جاری

بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، کینیڈا کی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان طویل اور تاریخی تعلقات رہے ہیں لیکن اب خاص طور پر سکھ کمیونٹی کو تشویش، غصہ اور پریشانی لاحق ہے۔ کینیڈا کی سالمیت پر حملہ ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے کارروائی کی تاکہ کینیڈا کے شہری اپنے ملک میں خود کو محفوظ سمجھیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں پبلک سیفٹی کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو روکنا ضروری تھا اور تحقیقات میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے خلاف پرتشدد واقعات کی تحقیقات کرائی گئیں۔ اور بھارت سے کہا کینیڈا میں تعینات 6 اہلکاروں کا سفارتی استثنیٰ ختم کرے۔ لیکن بھارت نے سفارتی اہلکاروں کو پوچھ گچھ کا حصہ بنانے سے انکار کیا۔ بھارت سے کہا کہ تحقیقات کی روشنی میں پوچھ گچھ کیلئے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور اس سلسلے میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکرسے بات کی۔ بھارت پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

 بھارت کے انکار پر 6 بھارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے نوٹسز جاری کیے گئے جس کے بعد بھارت نے اپنے اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں