وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں ہیں:وزیر داخلہ

 علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے: وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، وہ ہماری حراست میں نہیں ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کسی اور ادارے کی حراست میں بھی نہیں، وہ خود بھاگے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس کا ایک اہلکار تشویش ناک حالت میں تھا، آج اس نے جام شہادت نوش کیا، جو جو شہید کے قتل میں ملوث ہے ان میں سے کوئی بھی نہیں بچے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید کی فیملی میں دو بیٹے ہیں، ایک بیٹے کو پولیس میں بھرتی کریں گے، شہید کی فیملی کو ایک پلاٹ دیں گے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 2، 3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں