جرمنی: نیورن برگ کی جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں مرکزی جلسہِ عید میلادالنبیﷺ کا انعقاد
میونیخ (احسان اللہ خان) جرمنی کے شہر نیورن برگ میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبیﷺ جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد بلال نقشبندی نے کیا، عبدالعزیز خان اور امجد گوہر محمد اقبال خان نے آپﷺ کی شان اقدس میں گل ہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ نقابت کے فرائض عزیزخان نے سرانجام دیئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے صاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ:
ایمان کا تعلق حضور سے ہے آپ کا ایمان جب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اپنی اولاد ماں باپ رشتہ دار سے بھی زیادہ آقاﷺ سے محبت نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ میں اور میرے فرشتے آقاﷺ پر درود و سلام پیش کرتے ہیں اے ایمان والوں تم بھی میرے محبوب پر درود و سلام بھیجو تاکہ تمھارا تعلق پیدا ہوسکے اور حشر کے دن آقاﷺ ہی شفاعت کریں گے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبویﷺ اُجاگر کریں حافظ صدیق نے شان رسولﷺ اور آمد رسولﷺ اشعار کی صورت میں پیش کئے اور حاضرین کا ایمان تازہ کیا۔
مرکزی جامع مسجد مدینہ میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرذادہ نے کہا کہ:
آج کے دور میں نئی نسل کو عشق رسولِ مقبول محبت رسالت مآب کا جذبہ ایمانی پیدا کر کے مادی فتنہ سے بچایا جا سکتا ہے آمد مصطفٰیﷺ سے دشمنیاں ختم ہوئیں اور آپﷺ نے سب کو بھائی بھائی بنا دیا۔ آج بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ مسلم اُمہ اپنے کھوئے ہوئے اقدار کی بحالی کیلئے آقا دوجہاںﷺ کے نعلین پاک سے اپنا تعلق زندہ کرلیں لے تو اپنا مقدر زندہ کرنے سکتے ہیں۔
جرمن زبان میں سہیر علی خان، زین مسعود، محمد بسام، دینس نے خوبصورت علمی فکری عشق رسولﷺ میں ڈوب کر گفتگو کی نوجوان نسل کو ادب رسول مقبولﷺ کی احیاء کی طرف راغب کیا۔
آخر میں پیر سید جعفرعلی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل مفتی ممتاز حسین پیرزادہ کی خصوصی دعا پر اختتام پزیر ہوئی اور سامعین نے لنگر محمدی نوش فرمایا۔
مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر نائب صدر شہباز احمد عامر خان عبدالعزیز خان اور حاجی عبدالوحید نے محفل میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔