یونان: وولوس کی بندرگاہ میں 100 ٹن سے زائد لاکھوں مُردہ مچھلیاں عجب منظر پیش کرنے لگیں
ایتھنز (خالد مغل) یونان کے ساحلی علاقے وولوس (VOLOS ) میں تیرتی لاشوں نے بندرگاہ پر ایک چاندی کا کمبل اور ایک بدبو پیدا کر دی۔ مچھلیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے ساحلی علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ بدبو کے باعث علاقے کے مکینوں میں زبردست پریشانی اور خوف و حراس پھیل گیا۔
محتاط اندازے کے مطابق ابھی تک سو ٹن سے زائد لاکھوں مچھلیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔
ساحل پہ مری ہوئی مچھلیاں عجیب منظر پیش کرنے لگی۔
مچھلیوں کی ہلاکت وجہ سے ساحل سمندر پہ ناقابل برداشت بدبو پھیل گئی ہے اور انکی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مچھلیوں کی اموات کی وجہ گزشتہ برس 2023 میں آنے والا طوفانی سیلاب ہے جب کارلا جھیل کے آگے لگے بند اور جال ٹوٹنے کی وجہ سے جھیل کے تازہ میٹھے پانی کی مچھلیاں سمندر میں پہنچ گئ تھیں۔
ماہرین کے مطابق جیسے ہی یہ مچھلیاں سمندر میں گرتی ہیں سمندری نمکیات اور آبی ماحولیات کی تبدیلی کی وجہ سے انکی موت ہو جاتی ہے۔
حکومت کی جانب سے اس صورت حال سے نبٹنے کے لئے فوری طور پہ دو ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔