
جہاں دنیا بھر میں پاکستانی آج جشن آزادی منا رہے ہیں وہیں سفارتخانہ پاکستان ناروے اوسلو میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان، سعدیہ الطاف قاضی بچوں کے ساتھ
اردو ٹریبیون (اوسلو، ناروے) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ویلفئیر اتاشی آصف حمید نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
ویلفیئر اتاشی، سفارتخانہ پاکستان، آصف حمید
جشن آزادی کے موقع پر اردو سکول ناروے کی بچوں کی جانب سے شاندار پریڈ بھی کی گئی جس میں بچوں نے پاکستانی فوج اور علاقائی لباس پہن رکھے رکھے تھے۔ پریڈ کے اختتام پر بچوں نے پاکستان کا پرچم سفیر پاکستان کو پاکستانی پرچم پیش کیا اور پرچم کشائی کی گئی۔
سفیر پاکستان، جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرتے ہوئے
اردو سکول ناروے کے بچے قائد اعظم اور فاطمہ جناح کو خراج عقیت پیش کرتے ہوئے
اردو سکول ناروے کے بچے سفیر پاکستان کو پاکستان کا پرچم پیش کرتے ہوئے
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناروے اور آئیس لینڈ کی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی موجود ہے اور دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن پاکستان سے محبت کا بے لوث اظہار ان کی بہترین تربیت کی عکاسی کرتی ہے۔
سفارتخانہ مراکو کی سفیر کی تقریب میں خصوصی شرکت
جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر مریم میر کے ملی نغموں سے جشن آزادی کی تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ جبکہ پاکستانی بچوں نے پاکستانی صوبوں کے ثقافتی لباس اور پاک فوج کی وردیاں پہن کر خراج عقیدت پیش اور اوسلو انٹرنیشنل سکول کی طالبہ عطیہ ناصر نے یوم آذادی کے حوالے سے تقریر کر کے خوب داد وصول کی۔
تقریب کے اختتام پر سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے تمام مہمانوں ریفریشمنٹ بھی کراوئی گئی۔