فرانس: سفارت خانہ پاکستان پیرس میں پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کی آمد، شاندار استقبال

اردو ٹریبیون ( پیرس، فرانس) پیرس اولمپکس 2024   میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی سفارت خانہ پاکستان پیرس میں آمد پر پرتپاک استقابل کیا گیا۔ اس موقع پر ایمبیسیڈر عاصم افتخار، ایمبیسی عملے سمیت بڑی تعداد میں پاکستان کمینونٹی کی جانب پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا ڈول کی تھاپ کے ساتھ استقبال کیا گیا-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے آج مجھے یہ مقام دیا اور ا سکے بعد میرے والدین کی دعائیں اور پورے پاکستان کی دعائیں ہیں جس کی بدولت میں نے یہ ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ جب وہ فائنل میں پہلی بار تھرو پھینکنے لگے تھے تو ان کے یہی جذبات تھے کہ وہ یہ تھرو 90  میٹر سے آگے پھینکیں لیکن وہ رن اپ پر قابو نہیں کرسکے تاہم وہ تھرو ضائع ہوگئی لیکن وہ اس کے باوجود ہمت نہیں ہارے اور دوسری بار بھی ان کے پہلے جیسے جذبات تھے اور اس ہی جذبے کے ساتھ رن اپ لیا کہ یہ تھرو90  میٹر سے آگے گرے اور اللہ نے اس میں انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔  میرے کوچ عثمان بٹ نے بھرپور محنت کی اور مجھے سکھایا۔ پاکستان میں شدید گرمی میں ٹریننگ کی اور اس محنت کا پھل آج اللہ تعالی نہیں ہمیں دیا ہے۔ ہم ایمبیسیڈر آف پاکستان کے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں سفارتخانے میں آنے کی دعوت دی اور ہمارا شادار استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کا پاکستان میں کھیلوں کے فرغ کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت تعاون کرتی ہے لیکن پاکستان میں ایتھلیٹ اسٹڈیم کی اشد ضرورت ہے جہاں ہمارا ٹیلنٹ بہترین سہولیات کے ساتھ پریکٹیس کر کے ایشیائی لیلول پر کھیل سکیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان عاصم افتخار نے ارشد ندیم کی صلاحیتوں اور جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روسن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں