ناروے: اردنی وزیر خارجہ کا سپین، ناروے اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نیوز ایجنسی (اے پی پی) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے سپین، ناروے اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ایمن الصفادی نے مشرق وسطی میں کشیدگی میں خطرناک اضافے اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے پہلے قدم کے طور پر اسرائیل کو غزہ میں جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔انہوں نے خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ جب تک اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ بند نہیں کرتا خطے کی سلامتی خطرے میں رہے گی۔علاوہ ازیں ایمن الصفادی اور لنبانی وزیرخارجہ عبداللہ بو حبیب نے بھی ٹیلی فون پر علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اردن کےوزیر خارجہ نے لبنان کے استحکام، خود مختاری، اس کے شہریوں اور اداروں کے تحفظ کےلیے اردن کی حمایت کا اعادہ اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو مسترد کیا۔