جدہ: پاکستان کے نائب وزیراعظم خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات،فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور غزہ اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں غزہ اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو ٹریبیون (جدہ، سعودیہ عرب، ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیر معمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے غزہ اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور غزہ اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جنگ بندی کی فوری ضرورت اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے او آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی اور اس کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی رابطہ گروپ اور جموں و کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی کے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرنے کے تاریخی کردار کو سراہا۔

ملاقات میں اسلام فوبیا، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام فوبیا، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  نائب وزیراعظم نے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی تقرری کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ خصوصی ایلچی اس اہم مسئلے سے نمٹنے کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں