بنگلہ دیش: مرکزی بینک کے افسران نےچار ڈپٹی گورنرز سمیت چھ اعلیٰ عہدیداروں سے زبردستی استعفے لے لئےگئے۔

اردو ٹریبیون ( ڈھاکہ، بنگلہ دیشس) ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے افسران نےچار ڈپٹی گورنرز سمیت چھ اعلیٰ عہدیداروں سے زبردستی استعفے لے لئےگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مشتعل افسران پہلے ڈپٹی گورنر قاضی سید الرحمان کے کمرے میں داخل ہوئے اور ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ قاضی سید الرحمٰن نے اپنا استعفیٰ ایک خالی کاغذ پر لکھا اور بینک چھوڑنے سے پہلے اس پر دستخط کر دیئے۔ اس کے بعد مشتعل افسران نے ڈپٹی گورنر نورالنہار، محمد خورشید عالم اور محمد حبیب الرحمان کو مستعفی ہونے پر مجبور کرتے ہوئے خالی کاغذات پر دستخط کروا لئے۔
بنگلہ دیش بینک کے مشیر ابو فرح ناصر اور بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) کے سربراہ مسعود بسواس کو بھی مستعفی ہونے کو کہا گیا۔بنگلہ دیش بنک کے ان تمام اعلیٰ افسران کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔ مشتعل افسران نے انہیں مرکزی بینک میں ناپسندیدہ قرار دیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذاکر حسین چودھری کو بینک کا ذمہ دار افسر نامزد کر دیا ۔