
رپورٹ: چوھدری شوکت علی جنوبی کوریا
(اردو ٹریبیون )جنوبی کوریا رقم دوگنی کرنے کے چکر میں دو اور شاہین لٹ گئے، لالچ یا ہواس دو خوربرد حسینہ پاکستانیوں کو لاکھوں کورین وان کا چونا لگا گئی۔ جنوبی کوریا میں وایس فشنگ کے بعد متعدد کورین اور غیر ملکی اس فراڈ کا شکار ہورہے ہے۔پولیس سائبراکرائم کی آگاہی مہم کا بھی کسی پر نا اثر ہوسکا ۔متعدد کورین اور پاکستانی نامعلوم موباہیل پر موصول ہونے والے لنک پر کلک کرکے لالچ اور ہواس کی کشتی میں سوار ہوکر ڈوب گئے ۔طریقہ واردات یہ ہے کہ اپ کے موباہل پر ایک لنک جو کے کسی غیر ملکی نمبر سے جڑا ہوتا ہے ۔اپ کو کہا جاتا ہے کہ اپ اس لنک پر کلک کرے لنک پر کلک کرنے کے بعد وہ آپ کو دوطرح سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہے ایک پیسے دوگنے کرنے اور خوربرد حسینہ کے ساتھ رات گزارنے کا سہانہ خواب دیکھایا جاتا ہے۔
کہتے کہ نوسرباز اس وقت تک کامیاب ہے جب تک لالچی لوگ موجود ہے کام چور نکمے لوگ بغیر محنت کہ امیری کا خواب دیکھتے ہے اور جمع پونچی بھی لٹا بیھٹتے ہے۔پاکستانی کمیونیٹی نے متعدد بار بار آگاہی مہم دی لیکن پاکستانیوں نے کان نہ دھرے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں دو پاکستانی لاکھوں کورین وان کا چونا لگوا کر اب پولیس اور دیگر مدد کے لیے پکار رہے ۔جنوبی کوریا کہ کسی بھی ادارے نے آج تک کسی لنک کے زریعے یا فون پر معلومات حاصل نہیں کی اور ناہی اداروں کی جانب سے ایسی کسی ذمہ داری کو قبول کیا گیا ہے۔اداروں جس میں خصوصی طور پر بینک شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارف کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو ہم بلامشافحہ آفس میں ملاقات کرتے ہے ۔خدارا اپنی حلال کی کمائی کو لالچ اور ہوس کے چکر میں نا گنوائے۔