آزادی کا حق مانگنے والے کشمیری 77 سال سے ظلم برادشت کررہے ہیں، ناروے میں یوم استحصال کشمیر موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کا سیمینار سے خطاب
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں ممبر نارویجین پارلیمنٹ سمیٹ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا حق مانگنے والے کشمیری 77 سال سے ظلم برادشت کررہے ہیں، یہ وہ ظالمانہ اقدام ہیں جو تواتر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا حق مانگنے والے لاکھوں ، کروڑوں کشمیریوں کے ساتھ پچھلے 77 سال کے ساتھ یہ ظلم ہورہا ہے۔
تقریب کے میزبانی کے فرائض ویلفیئر اتاشی، سفارتخانہ پاکستان، ناروے، آصف محمود نے سر انجام دیے۔
راجہ مقبول یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
ماہنور بیگ یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
چوہدری خالد محمود یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
لیش، یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
اختر چوہدری یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
تقریب میں شریک شرکاٗ
آج کے دن کی بڑی اہمیت ہے کیوں کہ 14 اگست سے پہلے 5 اگست آتا ہے اور آج کے دن بھارتی حکومت نے غاصبانہ طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں کے رہائشیوں کے حقوق کو چھین لیا، 5 اگست 2019 کو کشمیر کے حقوق سلب کیے گئے۔
چوہدری محمد اطہر یوم استحصال کشمیر کے شرکا ٗ سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کو آباد ہونے کا غیرقانونی حق دے دیا گیا، شہریت اور وہاں پر رہنے والے لوگوں کی جائیدادیں ناجائز طور پر خریدنے کا ان کو ناجائز حق دیا گیا۔
گزشتہ 77 سالوں سے کشمیر میں ظلم رواں رکھا گیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
تقریب میں سابق ڈپٹی سپیکر نارویجین پارلیمنٹ اختر چوہدری، ممبر نارویجین پارلیمنٹ اطہر چوہدری، چوہدی خلاد محمود، ڈائریکٹر، انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ، طیب چوہدری، ممبرسٹی کونسل، موس، ماہنور بیگ، ادیب و شاعرہ مینا جی، صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے، خالد نذیر بٹ، معروف کاروباری شخصیت، شیخ طارق سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔