ناروے: مقابلہ بھی سخت کیا، مخالف پر جھپٹے بھی، سنھبلنے کا موقع بھی نہ دیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، ناروے کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

ناروے سے زنیر چوہدری

(اردو ٹریبیوں ) ناروے میں ہونے والے عالمی یوتھ فٹبال کپ اپنے اختتام پر پہنچا, انڈر 15 کیٹگری میں پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نارویجیبن ٹیم “کامیراتنے کلب” سے ہار گئی۔
میچ کے پہلے ہاف کے آغاز میں پہلا گول ناروے جانب سے کیا گیا جس کو کچھ دیر بعد ہی بیٹر فیوچر کی جانب سے اون نے گول کر کے برابر کر دیا گیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ناروے کی جانب سے دوسر گول ہوا اور سخت مقابلہ جاری رہا پاکستانی ٹیم نے مخالف ٹیم پر بھرپور حملے کیے اور آخری لمحات میں کہتان سبحان کریم نے دوسرا گول کر کے میچ برابر کردیا۔
تاہم میچ ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور میچ کا فیصلہ پینلٹی ککز پر چلا گیا جو چار چار گول سے برابر رہنے کے بعد مزید پینلٹی ککز دی گئیں جس میں بیٹر فیوچر گول کرنے میں ناکام رہی اور کامیراتنے ناروے کپ انڈر 15 سال دو ہزار چوبیس کی فاتح قرار پائی.

نارویجین پاکستانی کمیونٹی نے بیٹر فیوچر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور داد پیش کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا

اس موقع سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں نے ہار کے بھی دل جیت لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر کل صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں