ناروے میں جاری عالمی یوتھ فٹبال کپ میں پاکستانی ٹیم “بیٹر فیوچر” کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ناک آئؤٹ مرحلے میں نارویجین کلب کی ٹیم “ایس سی یویا” کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی۔
رپورٹ: محمد زنیز
اردو ٹریبیون (اوسلو، ناروے) ناروے میں ہونے والے ناروے کپ 2024 میں پاکستانی ٹیمز “بیٹر فیوچر “ اور “مسلم ہینڈز “ کے شاندار کارکردگی نے نارویجنز ٹیموں کو پریشان کردیا۔ پاکستانی نوجوان فٹبالرز نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناروے کپ کے اگلے مرحلوں پلے آف 32 اور پلے آف 16 میں نارویجنیز کلبز کی ٹیموں کو شکست دے دی۔ آج کے میچوں میں “بیٹر فیوچر” نے “سے ایس یویا” کو ایک سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست سے دوچار کیا۔ بیٹر فیوچر کی جانب نے شاہ زیب اور نوید نے ایک ایک گول کیا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم مسلم ہینڈز نے پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے شارلٹن لنڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
مسلم ہینڈز کی جانب سے میچ کے پہلے ہاف میں ایک کاشف نے گول کیا۔ جبکہ دوسرے ہاف میں دو، عبیداللہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول کر کے میچ اپنے نامُ کرلیا۔
پاکستانی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں