پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کیلئےناروے پہنچ گئی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2024 میں شرکت کے لیے ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئی ہے۔

اوسلو پہنچنے پر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا گارڈےمون ائر پورٹ پر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔  نوجوانوں کا عالمی یوتھ فٹبال ورلڈ کپ ناروے میں اج سے شروع ہو چکا ہے۔ یوتھ فٹبال کپ ناروے میں ہر سال 13 ہزار سے زائد نوجوان بچے اور بچیاں شرکت کرتے ہیں۔  اس سال ناروے میں پاکستان سے مسلم ہینڈز فٹبال کلب اور بیٹر فیوچر پاکستان کے نام سےدو ٹیمیں ناروے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم مسلم ہینڈز اپنا پہلا میچ  آج 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹبال کلب کے ساتھ کھیلے گی جبکہ  بیٹر فیوچر پاکستان کا پہلا میچ الرن Ullern فٹبال کلب کے ساتھ آج 28 جولائی کو ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم مسلم ہینڈز، کی  ٹیم  ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہ چکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں